لدھیانہ:(اے یو ایس)پنجاب میں لدھیانہ کے تاج پور روڈ پر رات ایک جھونپڑی میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔بتایا جا رہا ہے کہ آدھی رات کے بعد دو بجے ایک جھگی میں آتشزدگی سے اس میں سوئے ہوئے خاندان کے سات افراد کی جھلس کر موت ہو گئی۔اس حادثے میں میاں بیوی اور پانچ بچے زندہ جل گئے۔
ٹیبا تھانے کلے سب انسپکٹر بلدیو راج نے بتایا کہ جس وقت جھونپڑی میں آگ لگی تو پورا خاندان گہری نیند میں تھا۔ہلاک شدگان کی شناخت 55سالہ سریش ساہنی، اس کی بیوی53سالہ رینا دیوی،بیٹیاں راکھی، میناکشی ، گیتا اور چندا اور دو سالہ بیٹا سنی کے طور پر ہوئی ہے۔لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجدی گئیں اور آگ لگنے کا اصل سبب جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔
