گوہاٹی: وطن عزیز میںجنسی زیادتی اور پھر قتل کی ایک ایسی وحشیانہ واردات منظر عام پر آئی ہے جس سے ایک بار پھر انسانیرت شرمندہ ہو گئی۔
اس بار یہ واردات مشرقی ہند کے صوبہ آسام کے بسواناتھ ضلع میں سات کم عمر بچوں نے انجام دی ۔جس میں انہوں نے ایک 12سالہلڑکی کو نشانہ بنا کر اس سے اجتماعی جنسی زیادتی کی اور پھر اسے بے دردی سے ہلاک کر کے اس کی لاش ایک درخت سے لٹکا دی۔
ایک سینیئر پولس عہدیدار کے مطابق اتوار کے روز یہ لڑکے واردات کر کے فرار ہو گئے تھے لیکن بعد میں پکڑ لیے گئے۔
ملزم لڑکے ابھی حال ہی میں دسویں جماعت کے امتحان سے فارغ ہوئے تھے۔امتحانات کے بعد انہوں نے اس لڑکی کوایک پارٹی کرنے کے بہانے ایک گھر میں بلایا اور اس کی اجتماعی آبرو ریزی کی۔
مذکورہ پولس افسر نے بتایا کہ ایسا شبہ ہے کہ اس لڑکی سے جمعہ کے روز جنسی زیادتی کے بعد قتلکیاگیا تھا اور پھر مردہ جسم کو اس گھر کے قریب واقع جنگل میں ایک درخت سے لٹکا دیا گیا۔
ایک پولس افسر نے کہا کہ اس لڑکی کے رشتہ داروں نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ لکھوائی تھی۔جس کے بعد ہم نے اس کی تلاش شروع کی تو اس کی لاش ایک درخت سے لٹکی ملی ۔
جس وقت پولس ملزموں کو گرفتار کر کے اس جگہ جہاں اس لڑکی کو مار کر لٹکایا گیا تھا،لے جارہی تھی تو مشتعل گاو¿ںوالوں نے ملزموں پر حملہ کر دیا۔انہوں نے گوہا پور تھانے کو بھی گھیر لیا اور ملزموں کو عبرتناک سزادینے کا مطالبہ کیا۔