اسلام آباد:صوبہ سندھ میں موذی کورونا وائرس کا ایک اور مریض پایا گیا جس سے سندھ میں اس مرض کا یہ چوتھا اور مجموعی طور پر پاکستان میں ساتواں کیس ہے۔

دوسری جانب قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ حکومت نے 16روز قبل پاکستان ایران سرحد بند کر کے ملک میں اس مہلک مرض کو وسیع پیمانے پر پھیلنے سے روک دیا۔سندھ میں جانچ کے بعد جس شخص کے خون کے نمونے میں کورونا وائرس پایا گیا وہ کراچی کا رہائشی ہے ۔

تاہم اب تک پاکستان میں جو سات کیس منظر عام پر آئے ان میں سے ایک کو صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ اس کی اطلاع اتوار کے روز کورونا وائرس کے حوالے سے تشکیل دی گئی ٹاسک فورس کی کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سی ایم ہاو¿س میں منعقد میٹنگ کے دوران دی گئی۔

اس میٹنگ میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر برائے امور مقامی بلدیاتی حکومت ناصر شاہ، چیف سکریٹری متاز شاہ، پولس انسپکٹر جنرل مشتاق مہار،صحت سکریٹری زاہد عباسی ، صوبائی محکمہ قدرتی آفات کے ڈائریکٹر جنرل سلمان شاہ، ڈاکٹر فیصل اور عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) رینجرز، کور 5-اور شہرہ ہوابازی ادارے کے نمائندے شریک تھے۔

صحت سکریٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ چاروں مریضوں کے نمونوںکی حال ہی میں لیباریٹری میں جانچ کی گئی اور ان میں سے ایک کا ٹسٹ پوزیٹیو پایا گیا۔

جبکہ باقی تین کے نگیٹیو تھے۔وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ مشتبہ مریضوں،ان کے کنبے کے افراد اور ان سے رابطے میں رہنے والے دیگر افراد کو الگ تھلگ کر دیا جائے۔ اجلاس میں بتایا محکمہ صحت نے 107نمونوں کی جانچ کی تھیجن میں سے چار کیس پوزیٹیو پائے گئے اور103نگیٹیو رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *