Several cars submerged in flood waters following heavy rain in Al Qurayyatعلامتی تصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس ) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ شمالی سعودی عرب کے شہر قریات کے مشرق میں گذشتہ دو دنوں سے ہونے والی بارش اور سردی کی لہروں کے بعد متعدد گاڑیاں ندی نالوں میں دھنس گئیں اور کچھ وادیوں اور ندی نالوں میں بہہ گئیں۔

فوٹوگرافر عبدالعزیزالفالح نے القریات میں بارش کے مناظراور گاڑیوں کے سیلابی ریلے میں پھنس جانے کے مناظر اپنے کیمرے میں محفوظ کیے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے الفالح نے کہا کہ نوجوانوں کے ایک گروپ نے بادلوں کا تعاقب کرتے ہوئے بارش برسنے کے مناظر کے حصول کے لیے القریات کا سفر کیا وہاں موسلا دھار بارش اورژالہ باری ہوئی اور لوگ ان مناظر سے خوب لطف اندوز ہوئے۔کچھ تو ہزاروں کلو میٹر کا سفر کرکے آئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اور میرے دوستوں نے بارش کی اس صورتحال کو دستاویزی شکل دینے کے لیے سکاکا شہر سے قریات تک تقریباً 450 کلومیٹر کا سفر کیا۔الفالح نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ ڈوبنے والی کاریں ڈرائیوروں کی لاپروائی کی وجہ سے نہیں بلکہ رات کو ہونے والی تیز بارش کے نتیجے میں ڈوبیں اور ان کاروں کے مالکان نے انہیں چھوڑ دیا اور لوگوں سے مدد طلب کی۔ سیلابی ریلے نے ان کاروں کو ڈبو دیا۔ بارش بہت زیادہ تھی لیکن گاڑیوں کے مالکان صحیح سلامت باہر نکل آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *