نئی دہلی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں ڈانس ریلٹی شو ’ ڈانس پلس 5‘ میں حصہ لیتے ہوئے اداکار شاہ رخ خان نے اپنے پہلی بار تاج محل کے سفر کے حوالے سے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلی کمائی کے طور پر 50رورپے ملے تھے جس سے وہ پہلی بار تاج محل دیکھنے پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ شاہ ر خ خان ڈانس پلس 5میں یوم جمہوریہ اسپیشل ایپی سوڈکے موقع پر اس شو میں شرکت کی، جہاں وہسفید رنگ کی بند گلے والی شیرونی میں نظر آئے۔
شو میں تاج محل کے سفر کے واقعہ بیان کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے مزید بتایا کہ ٹرین کے کرائے کے بعد انکے پاس بس اتنے پیسے ہی بچے تھے کہ وہ وہاں پنک لسی خرید سکیں، لیکن جب انہوںنے لسی لی، تو اسمیں مدھومکھی گر گئی ، لیکن میں اسے پھربھی پی گیا تھا۔
میڈیا رپور ٹ کے مطابق شاہ رخ حان کو ڈانس پلس شو میں 20منٹ تک ڈانس ٹربیوٹ دیا گیا ، ا س دوران شرکاءنے آئی ایم دی بیسٹ( پھر بھی دل ہے ہندوستانی ، یہ دل دیوانہ ( پردیس) چھیاں چھیاں ( دل سے) چھمک چھلو ( را ۔ ون) اور بادشاہ کے ٹائٹل ٹریک پر ڈانس کیا ، اس کے علاوہ کچھ کچھ ہوتا اور جب تک ہے جن فلم کے گانوں پر بھی ڈانس پیش کیا گیا۔
کنٹسٹنٹ کے ڈانس دیکھنے کے بعد مذاقیہ انداز میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ’ جب میں 95سال کا ہوں جاؤں گا ، میں تب بھی چھیاں چھیاں گانے پر ٹرین کی چھت پر وہیل چیئر پر ڈانس کروں گا، اور ہاں میں ریموں ڈیسوزا کو اپنے ساتھ لے جاؤں گا۔
واضح ہو کہ شاہ رخ خان 2018 میں آخری بار فلم ’ زیر و‘ کے ذریعہ پردہ سمیں پر نظر آئے تھے اسکے بعد سے اب تک وہ بڑے پردے سے دور ی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔ اب وہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی عنقریب میں ریلیز ہونے والی فلم ’ برہمستر‘ میں اسپیشل اپیرینس میں دکھائی دیں گے ۔