Shahbaz family assets seized in money laundering referenceتصویر سوشل میڈیا

لاہور:(اے یو ایس)قومی احتسابی بیورو نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ نصرف شہباز اور صاحبزادے سلمان شہباز کے اثاثے ضبط کردئے۔ بیورو کی لاہور شاخ کے تفتےشی افسر نے عدالت میں اس سلسلے میں اپنی رپورٹ داخل کردی ۔

شہبازشریف، جو کہ قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے چیئرمین بھی ہیں کے خلاف بدعنوانیوں اور منی لانڈرنگ کے کئی کیس چل رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ نصرف شہباز بیٹے سلمان شہبازکے علاوہ ان کی صاحبزادی رابعہ عمران اور داماد ہارون یوسف کے اثاثے بھی ضبط کردیئے ۔ شہباز شریف کئی مہینوں سے جیل میں ہیں اور گذشتہ دنوں ا نہیں ماں کی وفات پر پیرول پر رہا کیا گیاتھا ۔

حال ہی میں پاکستان کی عدالت نے شہباز شریف کے بھائی اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو ایک اشتہاری ملزم قراردیا ۔ نواز شریف پچھلے کئی مہینوں سے لندن میں مقیم ہیں۔ وہ وہاں علاج کے لئے گئے تھے۔ اور کئی نوٹسیں بھیجنے کے باوجود وہ ابھی تک واپس نہیں آئے اس سے پہلے بھی شہباز شریف کی دوسری بیوی تہمینہ درانی کے اثاثوں کو بھی ضبط کیا گیا ۔

تہمینہ درانی کے پاس دومکانات کے علاوہ بہت سے پلاٹ بھی پڑے ہیں۔ کچھ ہفتے پہلے مریم نواز اپنے چچا اورچچرے بھائی سے ملنے کے لئے جیل میں ملاقات کی اور وہاں پر جہاں انہوں نے ملک کے موجودہ صورتحال پر تبادلے خیال کیا ۔

مریم نواز اسوقت مسلم لیگ کی طرف سے عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک چلا رہی ہیں وہ پاکستان پیپلز ڈیموکریٹک موومنٹ کی اہم رکن ہے اور اس کے پلیٹ فارم سے کئی بار فوج کو نشانہ بنا یا ہے او رکہا کہ عمران خان کو وزیراعظم بنانی میں فوج نے بڑا اہم رول رہاہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ تحریک انصاف پارٹی کی حکومت آئی ایس آئی چلا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *