کراچی: (اے یو ایس) سابق وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اتحادی جماعتوں کی حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور معیشت کو بہت متاثر کیا۔عمران خان کے مطابق ایسی مہنگائی 14 برس قبل ہوئی تھی۔ ان کے مطابق ایک سازش کے تحت یہ حکومت لائی گئی اور ایک ایسی حکومت نکالی گئی جو درس سمت پرمعیشت کو لے جا رہی تھی۔
ان کے مطابق جو سازش کرنے والے تھے ان کے ذہن میں بھی نہیں تھا کہ عوام اس طرح سڑکوں پر نکلے گی۔عمران خان کے مطابق ہمارے اوپر میرجعفر اور میرصادق کو مسلط کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ان میں سے ایک ٹین پرسنٹ مشہور ہوا اور نواز شریف پر تو بی بی سی کی فلم بنی ہوئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ پہلے انھیں مشرف سے این آر او ون مل گیا تھا اور اب کی بار انھوں نے این آر او ٹو لے لیا۔