Pak government decides to import three million tons of wheat: says ministerتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: (اے یو ایس ) وزیر اعظم شہباز شریف نے عیدالاضحےٰ کے موقع پر 5 دن کی تعطیلات کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم ہاو¿س سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر اعظم نے 8 جولائی بروز جمعہ سے 12 جولائی بروز منگل تک عیدالاضحےٰ کی تعطیلات کی منظوری دی ہے۔تاہم کابینہ ڈویڑن الگ نوٹی فکیشن کے ذریعے عید کی تعطیلات کا اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے 29 جون کو یکم جولائی سے ماہ ذی الحجہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عیدالاضحیٰ 10 جولائی کو ہوگی۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے اتحاد کے پیغام کو آگے بڑھانے پر زور دیتے ہوئے ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے دعا کی تھی۔دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح کو پیش نظر رکھتے ہوئے وفاق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے عوام کو عیدالاضحےٰ کی تعطیلات کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی ہے۔

وزیر صحت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس مقصد کے لیے حکومت 3 ایس او پیز کو تشکیل کی تجویز دے رہی ہے جن کی مذہبی طور پر پیروی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں تمام اجتماعات، ہوائی جہازوں، ریلویز اور عوامی سفر کے دوران ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے جبکہ سماجی فاصلہ اور مکمل طور پر صفائی کے عمل کو بھی تمام اہم قرار دیا ہے۔وزیر صحت نے کہا کہ عیدالاضحےٰ ٰ اور محرم کے دن آنے والے ہیں جس کے دوران تمام بڑے عوامی اجتماع ہونے ہیں اور ہم ان مواقع پر بھی حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں کیونکہ ان مہینوں کے دوران کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کا خطرہ رہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر حکومت نے ملک میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے چاروں صوبوں کے ہیلتھ سیکریٹریز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *