اسلام آباد :(اے یو ایس ) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کو غیر فوجی مارشل لا نافذ کرنے پر لتاڑتے ہوئے ان کے اس اقدام کو غیر آئینی اور ایک بڑی غداری سے تعبیر کیااور کہا کہ عمران نے ملک کو انتشار کی جانب دھکیل دیا ہے لیکن انہیں امید ہے سپریم کورٹ آئین کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوں نےایک پریس کانفرنس میں ، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیرپرسن بلاول بھٹوزرداری اور جمیعت علمائے اسلام فضل کے رہنما اسد مسعود بھی موجود تھے،کہا کہ عمران خان نے اپنے ساتھیوں کے ستاھ مل کر پاکستان کے آئین کی بے دردی سے دھجیاں بکھیری ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 3اپریل ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے غیر فوجی مارشل لا نافذ کیا اور3نومبر2007کو اسی نوعیت کا غیر آئینی فیصلہ جنرل پرویز مشرف نے بھی کیا تھا۔قبل ازیں شہباز شریف نے ٹوئیٹر کے توسط سے کہا تھا کہ عمران خان کا یہ اقدام کسی بڑی غداری سے کم نہیں، عمران خان نے ملک کو انتشار کی طرف دھکیل دیا ہے، نیازی اور ان کے ساتھیوں کو کھلا راستہ نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئین کی صریح اور ڈھٹائی سے خلاف ورزی کے نتائج برآمد ہوں گے، امید ہے سپریم کورٹ آئین کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔دریں اثنا صوبے پنجاب کے گورنر چودھری سرور نے،جنہےں عمران خان کی حکومت نے برطرف کر دیا، اللہ کا شکر ادا کےا کہ وہ کوئی غےر آئےنی کام کرنے سے بچ گئے ۔
برطرف ہونے کے بعد چودھری سرور نے کہا کہ مےں نے ہمےشہ آئےنی کاموںکو ترجےح ہے اور مےں ےہ کوئی غےر آئےنی کام کےسے کرسکتا ہوں ۔ اس سے بچنے کے لئے مےں نے پہلے وزےراعظم عمران خان کو استعفیٰ کی پےشکش کی تھی ۔ وفاقی حکومت نے چودھری سرور کے عہدے پر عمر سرفراز چےمہ کو نےا گورنر بنا ےا گےا ہے۔ چودھری سرور کے بعد حکمران جماعت کو ےہ اندےشہ تھا کہ وہ پنجاب وزےراعلی کے لئے مسلم لےگ کے امےدوار شہباز شرےف کی حماےت کررہے تھے انہوں نے چودھری پروےز الہی کو وزےراعلی بننے کی سخت مخالفت کی تھی ۔ پننجاب اسمبلی مےں بھی آج ووٹنگ ہونے والی تھی لےکن وہ ملتوی کی گئی ۔ دوسری طرف وزےراعظم کی جانب سے صدر صوبائی اسمبلےاں توڑنے کی بھی سفارش کی اس دوران مسلم لےگ کے رہنما شاہد خانقان عباسی نے گورنر چودھری سرور نے پنجاب اسمبلی ملتوی نہ کرنے پر بضد رہے۔ اور انہےں اس کے لئے ےہ قےمت چکانی پڑی ۔ شاہد خانقان عباسی نے کہا کہ پنجاب مےں بھی تحرےک انصاف کی ہار مقصور تھی ۔
