کولمبو: لنکا پریمیئر لیگ 2020 کے دوسرے مقابلے میں کرکٹ مداحوں کو 40 سال کے شاہد آفریدی کی طوفانی اننگ دیکھنے کو ملی۔ گال گلیڈیئیٹرس کے کپتان شاہد آفریدی نے جافنا اسٹیلنس کے گیند بازوں کی جم کر خبر لیتے ہوئے اپنی اننگ میں 6 چھکوں کی مدد سے طوفانی نصف سنچری لگائی۔
شاہد آفریدی نے جافنا کے خلاف محض 23 گیندوں میں 58 رن بنائے۔ اپنی اننگ میں شاہد آفریدی نے 6 چھکے لگائے۔ شاہد آفریدی نے نصف سنچری صرف 20 گیندوں میں لگائی۔شاہد آفریدی کا طوفان گال گلیڈیئیٹرس کی اننگ کے 18 ویں اوور میں دیکھنے کو ملا۔ شاہد آفریدی نے جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز اولیویئر کے ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگا دیئے۔
اولیویئر نے اس میچ میں زبردست گیند بازی کی تھی اور ان کے کھاتے میں تین وکٹ تھے، لیکن شاہد آفریدی کی ہٹنگ نے ان کے پورے اعدادوشمار بگاڑ دیئے۔شاہد آفریدی نے ان کی مسلسل تین گیندوں پر تین چھکے لگائے۔ اس کے بعد پانچویں گیند پر بھی شاہد آفریدی نے زبردست چھکا لگایا۔ حالانکہ آخری گیند پر شاہد آفریدی نے اپنا وکٹ گنوا دیا۔شاہد آفریدی نے جافنا کے خلاف محض 23 گیندوں میں 58 رن بنائے۔ اپنی اننگ میں شاہد ا?فریدی نے 6 چھکے لگائے۔
شاہد آفریدی نے نصف سنچری صرف 20 گیندوں میں لگائی۔واضح رہے کہ گال گلیڈیئیٹرس کے کپتان شاہد آفریدی نے کوارنٹائن مدت پورا کئے بغیر میچ کھیل لیا۔ دراصل شاہد آفریدی کو جون میں کورونا وائرس ہوا تھا اور انہوں نے اس دوران یہ ثابت کردیا کہ وہ اب کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوں گے۔
شاہد آفریدی نے میچ سے پہلے اینٹی باڈی ٹیسٹ کرایا اور وہ بالکل صحتمند قرار دیئے گئے۔ٹیسٹ کے بعد ہی شاہد آفریدی کو میچ میں کھیلنے کا موقع ملا اور انہوں نے زبردست بلے بازی کرکے مداحوں کا دل جیت لیا۔