Shanghai covid cases top 26,000 as Guangzhou shuts schoolsتصویر سوشل میڈیا

بیجنگ: چین کے صنعتی دارالحکومت شنگھائی کے محکمہ صحت سے جاری ایک بیان کے مطابق شنگھائی میں سخت لاک ڈاو¿ن کے باوجود کورونا وائرس کے کیسز بے قابو ہوتے جا رہے ہیں۔ اس کی صفر کووڈ کیس پالیسی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اتوار کو 25ملین کی آبادی والے شہر شنگھائی میں لاک ڈاو¿ن میں توسیع کے باوجود ریکارڈ 26 ہزار 87 نئے کورونا کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔ یہ تباہی شنگھائی میں کوویڈ-19 کے اومیکرون قسم کی لہر کے بعد ہوئی ہے۔

شنگھائی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 11 ہزار مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کیا گیا تاہم انفیکشن رکنے کا نام نہیں لے رہا اور بہت تیزی سے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ شنگھائی کے محکمہ صحت نے اتوار کے روز کہا کہ مریضوں کو گھر کے قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور انہیں ضرورت سے زیادہ پابندیوں کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

صحت کے اہلکار عام علامات والے مریضوں کو گھر جانے کی اجازت دیں گے۔ اہلکاروں کو گھر میں قرنطینہ کے دوران اپنی صحت کی نگرانی کرنی ہوگی۔دریں اثنا جنوبی شہر گوانگژاو¿ میں 20کیسز منظر عام پر آنے کو کوویڈ19-کی وپاسی کے خطرے سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔شہر کے تمام اسکول 17اپریل تک بند کر دیے گئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *