ایودھیا:(اے یو ایس) رام نگری ایودھیا پہنچے شیو سینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے این سی پی سربراہ شرد پوار کو صدر جمہوریہ کے لئے ملک کا سب سے بہتر لیڈر قرار دیا ہے اور شیو سینا کی طرف سے انہیں حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ روز عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی شرد پوار سے ملاقات کے حوالے سے کیے گئے استفسار پر سنجے راوت نے کہا کہشرد پوار آج اس ملک کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ تجربہ کار لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل 15 جون کو دہلی میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے غیر بی جے پی کے اقتدار والے ریاستوں کے لیڈروں کو میٹنگ بلائی ہے۔ شیو سینا کے لیڈر بھی اس میٹنگ میں موجود رہیں گے۔ شرد پوار صدر جمہوریہ عہدے کے لئے اتفاق رائے سے منتخب کئے جاسکتے ہیں۔
سنجے راوت نے کہا، ’ملک کو صدر چاہئے تو شرد پوار ہیں، ربر اسٹیمپ چاہئے تو بہت سے لیڈر ملک میں ہیں‘۔وہیں دوسری طرف، راہل گاندھی اور سونیا گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ پر سنجے راوت نے کہا کہ ‘صرف کانگریس کو ہی نہیں، سبھی اپوزیشن جماعتوں کو اسے معاملے پر حملہ آور ہونا چاہئے۔ جو سیاسی جماعت یا لیڈر سچ پوچھنے کی ہمت کرتے ہیں یا سوال کرتے ہیں، ان کا مرکزی جانچ ایجنسی کے ذریعہ استحصال کیا جاتا ہے، جو ملک کے لئے ٹھیک نہیں ہے‘۔ڈیڑھ سال میں 10 لاکھ لوگوں کو نوکری دیئے جاے کو لے کر نریندر مودی کے ٹوئٹ پر سنجے راوت نے وزیر اعظم کے اس بیان کا استقبال کیا ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ وزیر اعظم نے پہلے بھی دو کروڑ نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا۔
بی جے پی کے لوگوں نے تو پانچ کروڑ روزگار دینے کو کہا تھا۔ وزیر اعظم مودی اپنے اس 10 لاکھ روز دینے پر قائم رہیں۔دراصل سنجے راوت یہاں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کے کل ہونے والے ایودھیا دورہ کو لے کر تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے یہاں آئے تھے۔ آدتیہ ٹھاکرے کے یاترا پروگرام کے مطابق وہ سیدھے رام نگر واقع اسکان مندر جاکر پوجا-ارچنا کریں گے۔ ہوٹل پنچشیل میں 3:30بجے پریس کانفرنس کریں گے۔آدتیہ ٹھاکرے اس کے بعد 4:30 پر ہنومان گڑھی کا درشن کریں گے، پھر شام پانچ بجے رام للا کا درشن کریں گے۔ اس کے بعد 6:00 بجے لکشمن قلعہ پہنچیں گے اور شام 6:45 پر سریو آرتی کریں گے۔ اس کے بعد شام7:30 پر آدتیہ ٹھاکرے لکھنو¿ روانہ ہو جائیں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق آدتیہ ٹھاکرے کے ساتھ اس ایودھیا سفر میں 1200 شیو سینک بھی شامل ہوں گے، جو الگ الگ ذرائع سے ایودھیا پہنچ رہے ہیں۔
