ادلب:حکومت مخالف گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی حکومت کی فواج نے ملک کے شمال مغرب میں باغیوں کے زیر تسلط گاؤں پر بمباری کر دی جس میں کم از کم6افراد ہلاک ہو گئے۔
شام میں باغیوں کے مضبوط ٹھکانے ادلب صوبہ پر یہ تازہ حکومتی فوج کاحملہ اس شامی فوجی کارروائی کا ایک جزو ہے جس میں شامی افواج نے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران 40 سے زائد دیہات پر قبضہ کر لیا۔
ادلب پر،جس کی آبادی 30لاکھ نفوس پر مشتمل ہے، القاعدہ سےوابستہ انتہا پسندوں کا غلبہ ہے ۔اقوام متحدہ ترک سرحد سے متصل اس صوبہ کی کثیر آبادی کے باعث وہاں بڑے ہیمانے پر جانی اتلاف کے بڑھتے خدشے کا اظہار کر چکی ہے۔
جنگ کے حالات پر نظر رکھنے والی برطانیہ مقیم حقوق انسانی کی تنظیم نے بتایا کہ اس تازہ بمباری میں ہلاک ہونے والوں میں ایک مدرس اور چار طلباءشامل ہیں۔
ادلب مقیم ایک اپوزیشن لیڈر ہادی عبد اللہ نے کہا ہے کہ اس بمباری میںچھ نہیں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔جن میں ایک خاتون اور چار بچے بھی شامل ہے۔