SHIFTING FOCUS ON THE AINDO - PACIFIC ,DOES IT HOLD THE KEY TO CONTAIN CHINAتصویر سوشل میڈیا

چین امریکہ کے درمیان آج بھی تعلقات کافی کشیدہ ہیں اور یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس سے عالمی سلامتی کو خطرہ ہے۔اسی کے پیش نظر انڈو پیسیفک پر، جو جغرافیائی خطہ کے ساتھ ساتھ جنگی نوعیت سے اہمیت کا حامل تصور کیا جاتا ہے،توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

اس ضمن میں ” کیا انڈو پیسیفک خطہ کو توجہ کا مرکز بنانا چین پر قابو رکھنے میں ممد و معاون ثابت ہوگا کے عنوان سے دی ڈیموکریسی فورم کے زیر اہتمام ایک ورچوول کانفرنس ہو رہی ہے جسے 20جنوری2021 بروز بدھ یو کے وقت کے مطابق 2تا4بجے سہ پہر ( ہندوستانی وقت کے مطابق رات 7.30تا9.30)براہ راست فیس بک اور یو ٹیوب پر دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔

جس میں چین کی بڑھتی توسیع پسندی کے درمیان انڈو پیسیفک خطہ عالمی دفاعی و سلامتی کے معاملات میں کیا رول ادا کر سکتا ہے،خطہ کے اندرونی و بیرونی ممالک دونوں کی خارجہ پالیسیوں کے لیے اس کے کیا معنی ہیں اور نیا امریکی ایڈمنسٹریشن چین کے خلاف بین الاقوامی کارروائی پرکتنا اثر انداز ہوسکتا ہے پہلوؤں پر سیر حاصل روشنی ڈالی جائے گی اور ایشیائی امور سے متعلق بی بی سی کے سابق نمائندے ہمفری ہاکسلی کی زیر صدارت پنیل میں شامل ماہرین ناظرین و سامعین کی جانب سے کیے گئے سوالات کے جواب بھی دیں گے۔

کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میں ہمفری ہاکسلی،دی ڈیموکریسی فورم کے صدر لارڈ بروس،برینٹ فورم سے ممبرپارلیمنٹ بیری گارڈینر ،رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ میں ڈائریکٹر برائے انٹرنیشنل سیکورٹی اسٹڈیز ڈاکٹر نیل میلون اورپروفیسر آف اسٹریٹجک اسٹڈیز ، سینٹر فار پالیسی ریسرچ پروفیسر برہما چیلانی
خطاب کریں گے۔

https://twitter.com/democracy_forum/status/1350044680143048704

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *