Shi'ite cleric Muqtada al sadr calls Iraq's openness towards Arab countries a development on right trackتصویر سوشل میڈیا

ریاض: عراقی شیعہ عالم دین مقتدی الصدر نے عرب ممالک کے تئیں عراق کے کھلے پن کے اظہار کو درست سمت میں اہم قدم سے تعبیر کیا ۔ایک بیان میں مقتدیٰ الصدر نے کہا کہ عراق کا عرب ممالک کے لیے کھلے پن کا مظاہرہ کرنا درست سمت میں اہم پیش رفت ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ‘عراق، سعودی عرب اور امارات آپس میں بھائی ہیں’۔

مقتدیٰ الصدر کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب عراقی وزیراعظم نے سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے۔ مصطفیٰ الکاظمی نے توار کے روز متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ابو ظبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف الشیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ امارات ہمیشہ عراقی قومی اور اس کے مفادات کے تحفظ اور استحکام کا متمنی رہا ہے۔

واضح ہو کہ عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے اتوار کو اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ امارات کے دورے پر گئے تھے ۔ ان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت نے سرمایہ کاری، توانائی، ثقافت، تجارت، ٹرانسپورٹ، سروسز اور دوسرے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی۔

وزیراعظم الکاظمی سعودی عرب کے سرکاری دورے کے بعد وطن واپس ہوگئے تھے۔ سعودی عرب کے دورے کے دوران انہوں نے مملکت کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے بھی طے پائے ہیں۔سعودی عرب کے دورے کے دوران مصطفیٰ الکاظمی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی تھی۔سعودی عرب کے دورے کے دوران رابطہ کونسل کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے ساتھ تجارت، معیشت، ثقاقت اور ابلاغی شعبوں سمیت پانچ معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *