نئی دہلی: آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی معاملے سے وابستہ ڈرگس اینگل کی تفتیش کر رہی نارکوٹیکس کنٹرول بیور( این سی بی) بالی ووڈ کی کئی بڑی ہستیوں سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے ، جس میں اداکارہ دپیکا پڈکون ، سارہ علی خان ، شردھا کپور، رکول پریت سنگھ کا نام شامل ہے۔
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق اب این سی بی کے نشانے پر ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنیاںبھی ہیں۔ حال ہی میں ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنی’ کوان‘کے سی ای او دھورو سے این سی بی نے پوچھ تاچھ کی تھی ، دھوروکا ڈرگس کو لیکر تو کوئی نام سامنے نہیں آیا لیکن ا س سے کوان کمپنی کی پالیسیوں کے بارے میں ، وہاں کون ۔ کون کام کرتا ہے اس کے بارے میں اور کمپنی کب کھولی گئی تھی یہ سب سوال پوچھے گئے۔
اب ٹی وی کی دنیا کی سب سے مشہور و معروف اداکارہ شلپا شنڈے نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جب ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنیاںکسی کلائنٹ کو ملک سے باہر لے جاتی ہیں تو انکی ہر ضرورت کا خیال رکھتی ہیں۔
اداکارہ شلپا شنڈے نے مزید بتایا کہ کلائنٹ بھی جب ان کمپنیوں کو جوائن کرتے ہیں تو پہلے ملنے والی سہولیات کے بارے میں پوری طرح جانکاری حاصل کرتے ہیں۔ اداکارہ نے آگے کہا کہ وہ مینجمنٹ کمپنیوں کو بلیم نہیں کرنا چاہتی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ کمپنیاں جب کسی کے پاس جاتی ہیں تو آرٹسٹ پوچھتا ہے کہ آپ کیا سہولیات مہیا کریں گے ،لیکن یہ پرسن تو پرسن ڈپینڈ کرتا ہے، ایسا نہیں ہے کہ کمپنی بولے گی کہ آپ کو یہ چیزیں ملیں گی ، ایک شخص کی ڈیمانڈ پر منحصرکرتا ہے کہ مطالبہ کیا ہے۔
شلپا نے کہا کہ کوان والا معاملہ باہر آ گیا لیکن اور بھی کئی مینجمنٹ کمپنیا ں ہیں جو آرٹسٹ کو باہر لیکر جاتی ہیں تو انہیں آرٹسٹ کا خیال رکھنا ہوتا ہے ۔