“Shocked, saddened by loss of lives,” PM Modi on massive Beirut explosionتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہوئے ہلاکت خیز دھماکے میں وسیع پیمانے پر ہوئی ہلاکتوں پر سخت صدمہ و دکھ کا اظہار کیا۔

مودی نے بدھ کی صبح اپنے ٹوئیٹر پر لکھا ” بیروت شہر میں ہوئے دھماکے میں جانی و مالی نقصان سے مجھے نہایت دکھ و تکلیف پہنچی ہے۔میں ہلاک شدگان کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور زخمیوں کے جلد شفایاب ہونے کے لیے دعاگو ہوں۔

اس دھماکے کی کئی دیگر عالمی رہنماؤں نے بھی شدت سے مذمت کی ۔یو کے کے وزیر اعظم بورس جانسن نے ٹوئیٹ کیا ”آج رات بیروت سے جو ویڈیوز اور تصاویر آئی ہیں وہ نہایت درجہ تکلیف دہ ہیں۔ ہمارے خیالات اور دعائیں اس خوفناک حادثہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔“ یو کے بیروت مقیم برطانوی شہریوں سمیت تمام متاثرین کو جس حد تک ممکن ہو سکے گا تعاون و امداد دینے کو تیار ہیں۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی اسے بھیانک حملہ قرار دے کر متاثرین کے ساتھ گہری ہمدردی و وابستگی کا اظہار کیا۔ان کے وزیر خارجہ مائیک پوم پیو نے مدد کی پیش کش کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا”ہم نظر رکھے ہیں اور لبنان کے لوگوں کو اس مشکل گھڑی سے نکالنے کے لیے ہر ممکن تعاون اور مدد بہم پہنچانے تیار ہیں۔

فرانس نے کہا کہ وہ امدا د اور وسائل لبنان بھیج رہا ہے۔ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹوئیٹ کیا” ایران ہر ممکن اور ضروری امداد دے گا۔“ سعودی عرب نے بھی لبنان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔

واضح ہو کہ منگل کے روز بیروت میں جو زبردست دھماکہ ہوا تھا اس میں سو سے زائد افراد کے ہلاک اور تقریباً 4ہزار افراد کے زخمی ہو نے کی خبر ہے۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ شہر کے کئی علاقے دہل گئے اور مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے تک ٹوٹ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *