'Shooter Dadi' Chandro Tomar passes away due to Covid-19تصویر سوشل میڈیا

لکھنو:(اےیوایس)شوٹر دادی کے نام سے مشہور چندرو رومر نے نشانے بازی میں نیشنل اور ریاستی لیول پر کئی میڈل اپنے نام کئے تھے۔ فلم ساز انوراگ کشیپ نے ان کی زندگی پر مبنی ایک فلم سانڈ کی آنکھ بھی بنائی اور اس کے ذریعے انہیں پوری دنیا میں ایک الگ مقام حاصل تھا۔یوپی کے باغپت کی شوٹر دادی کے نام سے مشہور نشانے باز چندرو تومر بھی کورونا وائرس سے زندگی کی جنگ ہار گئیں۔ ان کا آج جمعے کو میرٹھ کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ 89 سالہ چندرو رومر کا گزشتہ کئی دنوں سے میرٹھ کے آنند اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔

شوٹر دادی 26 اپریل کو کووڈ پازیٹو پائی گئی تھیں اور اس کی اطلاع ان کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ کے ذریعے دی گئی تھی۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف کے چلتے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔شوٹر دادی کے نام سے مشہور چندرو رومر نے نشانے بازی میں نیشنل اور ریاستی لیول پر کئی میڈل اپنے نام کئے تھے۔ شوٹر دادی باغپت کے جوہڑی گاؤں کی رہنے والی تھیں۔ فلم ساز انوراگ کشیپ نے ان کی زندگی پر مبنی ایک فلم سانڈ کی آنکھ بھی بنائی اور اس کے ذریعے انہیں پوری دنیا میں ایک الگ مقام حاصل تھا۔

شوٹر دادکی کے انتقال سے ہر جانب غم کی لہر ہے۔شوٹر دادی 26 اپریل کو کووڈ پازیٹو پائی گئی تھیں اور اس کی اطلاع ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی گئی تھی۔سوشل میڈیا پر ان کی مقبولیت لاجواب تھی۔ وہ مسللس ٹویٹر پر ایکٹیورہتی تھیں۔ان کے ٹویٹر پر ئی ٹویٹ پن ہے۔ جس میں وہ کشمیر گھومنے کی بات کر رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ایک بار کم سے کم جموں۔کشمیر گھومنا ہے ، کبھی نہیں گئی۔بتا دینا کب ماحول ٹھیک ہے جاو¿ں گی ضرور۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *