قاہرہ (اے یو ایس ) مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناءمیں سکیورٹی فورسز کے قلعہ نما دفاتر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک سینیرافسر سمیت چار پولیس اہلکار ہلاک اور21 زخمی ہو گئے ہیں۔مصری حکام کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے صوبہ شمالی سینائ کے دارالحکومت العریش میں واقع نیشنل سکیورٹی کے ہیڈکوارٹر پر فائرنگ کی ہے۔زخمیوں میں بعض اہلکار گولیوں کا نشانہ بنے ہیں اور بعض کو اسپتال کے اندر فائر کی جانے والی آنسو گیس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ زخمیوں میں آٹھ افسربھی شامل ہیں۔
وزارتِ داخلہ نے تشدد کے اس واقعہ کے بارے میں کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا اور نہ یہ پتا چل سکا ہے کہ سکیورٹی فورسز پر کس نے فائرنگ کی ہے۔شمالی سیناءمیں مصری فورسز گذشتہ کئی برسوں سے داعش سے وابستہ انتہا پسند جنگجوو¿ں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں۔ ان جنگجوؤں نے علاقے میں پولیس اور فوج پر متعدد مہلک حملے کیے ہیں۔فروری 2018 میں مصری فوج نے سیناء اور نیل ڈیلٹا کے کچھ حصوں کے علاوہ لیبیا کے ساتھ ملک کی مغربی سرحد پر واقع صحرائی علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا تھا، تب سے بدامنی کے مرکز سیناء اور دیگر مقامات پر جنگجوو¿ں کے حملوں کی رفتار سست پڑ گئی ہے۔