'Should be completely back to normal by 2022-end': Bill Gatesتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یوایس) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے 2022 میں کورونا وائرس کے خاتمے کی پیش گوئی کردی۔ بل گیٹس کا کہنا ہے کہ آئندہ سال کے ا اواخر تک دنیا کورونا وائرس سے چھٹکارا پاکر مکمل طور پر معمول پر آجائے گی۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ سال کے ختم ہونے تک کورونا انفیکشن کی شرح انتہائی کم سطح پر آجائے گی۔دنیا بھر میں کوروناویکسین تیزی سے دستیاب ہورہی ہے۔آئندہ تین سے چارماہ میں امریکا اور دوسرے ترقی یافتہ ممالک میں ضرورت سے زیادہ افراد کوکورونا کی ویکسین لگنا شروع ہوجائے گی جسے وہ پھر ترقی پذیر ممالک میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

بل گیٹس نے برطانیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی ممالک کو امداد کا بجٹ بحال کیا جائے کیونکہ ترقی پذیر ممالک کو ویکسین لگانے کے ضمن میں برطانوی امداد نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ آئندہ سال کے دوران ، امریکا ، برطانیہ اور دیگر ممالک اس بات کا یقین کر سکیں گے کہ اب یہ کورونا ویکسین ترقی پذیر ممالک میں جارہی ہے چونکہ بہت ساری ویکسینوں نے بہتر کام کیا۔ جب ترقی یافتہ ممالک میں ویکسین لگ جائے گی تو ہم دوسروں کو ویکسین فراہم کر سکیں گے۔ یاد رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 44 لاکھ 80 ہزار 499 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 30 لاکھ 72 ہزار 576 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 87 لاکھ 39 ہزار 621 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 9 ہزار 842 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 302 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 83 ہزار 330 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 2 ہزار 51 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 41 ہزار 287 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آ ئسولیشن میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *