نئی دہلی: اپنے بے باک انداز کے لئے مشہور اداکارہ شرتی حاسن نے کہا کہ ’ میرے چہرے کی سنجیدگی اور والد کے سرنام کی وجہ سے بہت سے لوگ مجھ سے دوری اختیار کرتے ہیں۔

Shruti Haasan claims many people stay away due to surname and face

حال ہی میں پی ٹی آئی ہو دیئے انٹرویو میں شرتی حاسن نے کہا کہ فلم کے سیٹ پر ہیرو کو زیادہ توجہ دی جاتی ہے ، جبکہ زیادہ ہیروئن اس معاملے پر خاموش رہنا ہی پسند کرتی ہیں۔

Shruti Haasan claims many people stay away due to surname and face

تیلگو ، تمل اور ہندی فلمو ں میں کام اپنی اداکاری کا جلوہ دیکھا چکی اداکارہ شرتی حاسن نے آگے کہا کہ میرے چہرے کی سنجیدگی اور والد محترم ( اداکار کمل حاسن) کے سر نام کی وجہ سے بہت سے لوگ مجھ سے دور رہتے ہیں ۔

Shruti Haasan claims many people stay away due to surname and face

اداکارہ نے مزید بات کرتے ہوئے کہا ’ آج انڈسٹری میں کئی سالوں بعد صنفی عدم توازن ٹھیک ہوتا نظررہا ہے۔ پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے شرتی کا کہنا تھا کہ ’ جب انہوںنے فلموں میںقدم رکھا تھا تو سیٹ پر ’ ہیرو‘ کو فوراً کرسی پیش کی جاتی تھی لیکن شروعات کی کچھ فلموں تک تو مجھے کسی نے بیٹھنے کے لئے کرسی نہیں دی، حالانکہ اب یہ نہیں ہوتا ۔

Shruti Haasan claims many people stay away due to surname and face

ادکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں اتنے سال گزارنے کے بعد آج میں خود کو یہاں پر سکون اور محفوظ محسوس کرتی ہوں، کھل کر بولنے کے حوالے سے شرتی نے کہا پہلے میں وینٹی وین میں ہی چلی جاتی تھی۔ خیال رہے کہ شرتی حاسن جلد ہی ’ مختصر فلم ’ دیوی‘ میں جلوہ گر ہوں گی ، خواتین کے ساتھ ہو رہے ظلم پر مبنی اس فلم میں شرتی کے علاوہ اداکارہ کاجول، نیہا دھوپیا بھی اہم کردار میں دیکھائی دیں گی۔

Shruti Haasan claims many people stay away due to surname and face

(فوٹوز انسٹا گرام)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *