Shubman Gill Smashes Sachin Tendulkar's 24-Year Old Record With His Maiden Centuryتصویر سوشل میڈیا

بلاوایو(زمبابوے): ٹیم انڈیا کے نوجوان بلے باز 23سالہ شبمان گل نے پیر کے روز زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنے کیریر کی پہلی انٹرنیشنل سنچری بنا کر عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کا 24سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔سچن ٹنڈولکر نے زمبابوے کے خلاف127رنز بنا کر اپنی پہلی سنچری بنائی تھی جبکہ گل نے 97گیندوں پر 15چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے130رنز بناکر زمبابوے کے خلاف پانی پہلی سنچری بنائی ۔

دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے پنجاب کے بلے باز گل محمد کیف کے بعد زمبابوے کے خلاف سنچری بنا نے والے دوسرے سب سے کم عمر ہندوستانی بلے باز ہیں۔جس وقت گل نے 21اگست کو سنچری بنائی تو اس وقت ان کی عمر 22سال348دن تھی اور محمد کیف نے 21سال 287دن کی عمر میں زمبابوے کے خلاف سنچری بنانے والے سب سے کم عمر ہندوستانی بلے باز ہونے کا اعزاز پایا تھا۔اس میچ میں محمد کیف نے 112گیندیں کھیل کر 111رنز بنائے تھے جس میں ان کے 8چوکے اور ایک چھکا تھا۔ ان تینوں مذکورہ بلے بازوں کی سنچری کی خاص بات یہ رہی کہ تینوں میچوں میں ہندوستان نے مخالف ٹیم کو شکست دی تھی۔ سچن ٹنڈولکر نے جب 1998میں زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی سریز کے پہلے میچ میں سنچری بنائی تو ہندوستان کو 8وکٹ سے کامیابی ملی تھی اور سچن مین آف دی میچ ڈکلیر کیے گئے تھے۔

محمد کیف نے جب زمبابوے کے خلاف2002کی آئی سی سی چمپینز ٹرافی میں کولمبو میں سنچری بنائی تو اس میں ہندوستان نے زمبابوے کو 14رنز سے ہرایا اور محمد کیف کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا۔ جبکہ اب شبمان گل نے سنچری بنائی تو ہندوستان نے زمبابوے کے بلے باز سکندر رضا کی سنچری کے باوجود زمبابوے کو 13رنز سے شکست دے کر 3-0سے کلین سوئپ کیا۔ شبمان گل کو تین ون ڈے میچوں میں 245رنز بنانے پر مین آف دی سریز بھی قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *