لاہور(ا ے یو ایس )مسلم لیگ (ن) میں اختلافات سامنے آئے ہیں۔ اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن محمد صفدر نے بھی کہا کہ پارٹی اپنی پالیسیسوں سے انحراف کررہی ہے۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا ہے کہ ان کی بیوی اپنے والد کی جانشین بنے گی۔ اور نہ ہی وہ مستقبل قریب میں ملک کی وزیراعظم بن سکتی ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد پارٹی میں وبال مچ گیا اور انہیں کہاگیا کہ پارٹی کے معاملات میں کسی کوبھی نہیں بولنا چاہئے اور جو لوگ اس کی خلاف ورزی کریںگے ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ کیپٹن صفدر کے علاوہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیرخزانہ بھی پارٹی قیادت سے نارا ض ہیں اور انہوں نے بھی خاندانی یا سیاست کی مخالفت کی۔
کیپٹن صفدر نے کہا کہ پارٹی نے جو ووٹ کو عزت دینے کی بات کہی وہ اس سے منحرف ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہ ایک طرف پارٹی سابق فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجواکی مخالفت کررہے ہیںتو دوسری طرف جب ان کی ملازمت میں توسیع کا معاملہ آیا تو انہوں نے اس کی مخالفت نہیں کی۔ مریم نواز کو حال ہی میں مسلم لیگ کا چیف آرگنائز ربنایا گیااور اس وجہ سے سینئر رہنما و¿ں کو نظر انداز کیاگیا۔ ان کا ماننا ہے کہ شریف خاندان ہی مسلم لیگ کو چلا رہی ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ کے کئی رہنماءجن میں لیفٹیننٹ جنرل قادر بلوچ بھی شامل ہے نے پہلے ہی پارٹی سے استعفیٰ دیا۔ جبکہ خیبر پختونخوا کے کئی رہنماﺅں نے یہ اندیشہ ظاہر کیا کہ یہ پارٹی صرف پنجاب تک ہی سمت رہے گی۔