اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کلیدی عہدوں پر مہینوں تک حکومت اور حزب اختلاف میں رسہ کشی کے بعد فریقین میں نئے چیف الیکشن کے عہدے پر سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق ہو گیا۔

اس کی تصدیق کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے حقوق انسانی شیریں مزاری نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے دیگر عہدوں کے لیے بھی پارلیمانی کمیٹی میں سندھ اور بلوچستان سے باالترتیب نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی کے ناموں پر بھی اتفاق رائے ہو گیا۔مزاری نے یہ بھی کہا کہ اب یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیاجائے گا۔

وزیر موصوفہ نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آج کا فیصلہ نہایت خوش آئند ہے۔ اراکین پارلیماں نے ایک ایسا فیصلہ لیا ہے جسے انہیں ہی لینا چاہئے تھا اور انہی کی ذمہ داری تھی۔

پارلیمانی امور کا فیصلہ پارلیمنٹ کو ہی کرنا چاہئے۔ مزاری نے کہا کہ ہمیں مستقل میں بھی اسی طرح مل جل کر کام کرنا چاہئے۔پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت نہی کے چیمبر میں ہوا ۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم بھی اس اجلاس میں شریک ہوئے۔میڈیا سے با ت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این )لیڈر رانا چناءاللہ نے کہا کہ سکندر سلطان راجہ نے پنجاب میں اچی خاصی مدت تک ہمارے ساتھ کام کیا ہے۔

وہ ایک دیانتدار ،محنتی، جفاکش اور مہذب شخصیت ہے۔انہون نے یہ بھی کہا کہ انہٰن امید ہے کہ اب الیکشن کمیشن آف پاکستان آئندہ عام انتخابات کی شفافیت یقینی بنائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *