Sikh Body Protests Outside Pakistan Embassy in Delhiتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: جگ آسرا گورو اوٹ(جاگو) (جتھیدار سنتوک سنگھ) کے بین الاقوامی صدر منجیت سنگھ جی کے کی قیادت میں دیگر قومی اور سکھ ویلفیر تنظیموں پاکستان کے خلاف یہاں تین مورتی چوک پر ایک زبردست مظاہرہ کیا۔

یہ احتجاجی مارچ اور مظاہرہ پنجاب میں خالصتان کی حمایت میں سکھوں کے جذبات بھڑکانے اور ہند مخالف سرگرمیوں کو لگاتار بڑھاوا دینے کے لیے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی سرگرمیوں اور سازش کے خلاف تھا۔

پاکستان کی شہ پر آئی ایس آئی کی حمایت سے امریکہ سے کام کر رہی سکھ تنظیم سکھ فار جسٹس کے سربراہ گورپتونت سنگھ پنو کے نام سے پنجاب میں لوگوں کو فون اور ای میل کیے جارہے ہیں ۔لوگوں کو خالصتان کے نام پر بھڑکایا جا رہا ہے۔

وہ دہلی کو خالصتان بنانے کی بات کر رہا ہے جس سے یہاں کے سکھوں میں زبردست غم و غصہ ہے۔ سکھ سماج لگاتار اس طرح کی باتوں کی مخالفت کر رہا ہے اور بیباکی کے ساتھ ایسے خیالات کی مذمت کرتا رہا ہے اور اس کا جواب دیتا رہا ہے۔

دہلی سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سابق سربراہ اور جاگو پارٹی کے صدر منجیت سنگھ جی کے کی قیادت میں سکھوں نے پاکستان سفارت خانہ کے باہر زبردست مظاہرہ کیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میڈیا میں ایک پوسٹر اور ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں گورپتونت سنگھ پنو لوگوں سے دہلی کے گوردواروں میں ارداس کر کے خالصتان کی حمایت میں ریفرنڈم شروع کرنے کے لیے کہہ رہا ہے۔

بی جے پی کے آر پی سنگھ نے حکومت سے ملک دشمن باتیں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *