ٹورنٹو: کناڈا کے ایڈمنٹن (البرٹا)میں پنجابی وکیل پربھجوت سنگھ ورنگ نے انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ کے قانون کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ یہاں قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وکیل بننے والے پربھجوت سنگھ نے امرت دھاری سکھ ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ کی تصویر کے سامنے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔
وکیل پربھجوت نے کہا کہ وہ ملکہ کے سامنے حلف اٹھا کر اپنے پیشے میں نہیں جانا چاہتے۔پربھجوت سنگھ نے کہا کہ ملکہ کے قانون کے تحت حلف نہیں اٹھایا کیونکہ ہم نے آزادی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ واضح ہو کہ کناڈا کی کئی ریاستوں نے اس حلف کے قانون کو منسوخ کر دیا ہے، لیکن البرٹا میں اس پر اب بھی عمل کیا جا رہا ہے۔ لیکن یہاں بھی لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔
