Sikh Regiment built a Gurdwara on the China border & put up a Nishaan Sahibتصویر سوشل میڈیا

نامعلوم مقام: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر کے مطابق ہندستانی فوج کی سکھ رجمنٹ نے اپنی ہمت کی عظیم مثال پیش کرتے ہوئے چین کی سرحد کے قریب نہ صرف گردوارہ صاحب تعمیر کیا بلکہ نشان صاحب کو بھی فخر اور عقیدت سے لہرایا۔ اسی دوران سکھ رجمنٹ نے جو بولے سونہال کے جیکارے بھی لگائے۔سکھ رجمنٹ کے اس کارنامہ کو ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی تنازع کے باعث بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایک بڑا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکھ فوجیوں نے گوردوارہ صاحب میں عرداس کی اور ڈھول بجاتے ہوئے جو بولے سو نہال کے نعرے گائے۔ اس دوران لوگوں کا ہجوم بھی دیکھا جا سکتا ہے جو اس تاریخی واقعہ کو اپنے کیمرے میں قید کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ بہت سے صارفین اسے سکھوں کی بہادری کی ایک بڑی مثال کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسے مہم کا حصہ حکومت کا کارنامہ نہ سمجھا جائے جب کہ بہت سے لوگ اسے مودی حکومت کی جانب سے سکھوں کو دیا گیا ایک اور انوکھا تحفہ قرار دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *