Sikkim: 16 Indian Army personnel killed in fatal road accidentتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:ہندوستانی فوج سے جمعہ کے روز جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ایک سڑک حادثے میں ہندوستانی فوج کے3افسران سمیت 16جوانوں کی موت ہو گئی۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ یہ حٓدثہ شمالی سکم میں زیما کے مقام پر پیش آیا۔ سرکاری بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے 16فوجیوں میں سے تین جونیئر کمیشنڈ آفیسرز تھے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کی گاڑی ایک اند ھا موڑ کاٹتے ہوئے پھسل گئی۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ فوج کے چار اہلکار زخمی ہوئے۔

بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ حادثے کا شکار یہ ٹرک تین گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں شامل تھا۔ یہ قافلہ جمعہ کی صبح چٹن کے ٹرانزٹ کیمپ سے تھنگو کی طرف روانہ ہوا تھا کہ تھوئس سے تقریباً 25 کلومیٹر دور مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے زیما کے قریب ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے سڑک سے پھسل کر دریائے شیوک میں میں جاگرا۔ فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کر کے اور چار کو زندہ مگر زخمی حالت میں نکال لیا جبکہ تین جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور 13 فوجی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *