نئی دہلی: کورونا وائرس انفیکشن کو لے کر مچی افراتفری کے درمیان سیاسی تکرار بھی جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حال ہی میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر کچھ میڈیکل آلات، ادویات اور کورونا سے متعلق دیگر چیزوں پر لگنے والی کسٹم ڈیوٹی اور جی ایس ٹی میں چھوٹ کی مانگ کی تھی جس پر وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اب جواب دیا ہے۔
وزیر خزانہ نے سامانوں کی فہرست جاری کرکے بتایا ہے کہ کورونا سے متعلق ان پروڈکٹس کو تین مئی کو ہی جی ایس ٹی کے دائرہ سے باہر کردیا گیا تھا جبکہ ان پر کسٹم ڈیوٹی، ہیلتھ سیس بھی معاف کیا جاچکا ہے۔
واضح ہو کہ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم مودی کو ایک خط لکھ کر کورونا کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات اور طبی آلات پر ٹیکس چھوٹ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ ا س سے قبل متعدد ریاستوں کے وزیر اعلی نے کورونا ویکسین ، ادویات اور طبی آلات پر ٹیکس چھوٹ دینے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔