Six awarded death penalty in Priyantha mob lynchingتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے سری لنکا کے ایک شہری پرینتھا کمارا لنچنگ کیس میں6افراد کو مو ت کی اور دیگر 9کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ پنجاب پرازیکیوشن ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری ندیم سرور نے لاہور میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس کیس میں ملوث 72دیگر کو دو سال کی اور ایک شخص کو 5 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ ایک ملزم کو بری کر دیا۔

واضح ہو کہ 3دسمبر2021کو کمارا کو سیالکوٹ میںاس فیکٹری کے، جس میں وہ منیجر کے عہدے پر تھا، بہت سے ملازمین سمیت سیکڑوں افراد نے توہین مذہب کا الزام لگا کر پیٹ پیٹ کر ہلاک کر نے کے بعد اس کی لاش جلا دی تھی۔ جسٹس نتاشہ نسیم نے لاہور کی لکھپت جیل میں مقدمہ کی سماعت کی ۔تمام ملزموں کے مجموعہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 342کے تحت بیانات ریکارڈ کیے گئے۔

سینیئر اسپیشل پرازیکیوٹر عبد الرؤف سمیت پانچ پرازیکیوٹر مقدمہ کے دوران حاضر رہے ۔استغاثہ نے 46شہادتیں پیش کیں۔واضح ہو کہ جن چھ کو سزائے موت سنائی گئی ہے ان پر مقتول کے قانونی وارثین کو بطور معاوضہ دینے کے لیے فی کس 2لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *