Six dead after bus overturns on Bolivian highwayتصویر سوشل میڈیا

لا پاز: جنوبی بولیویا میں پیر کی صبح ایک مسافر بس تیز ردفاتری سے ایک موڑ کاٹتے ہوئے پلٹ گئی جس میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ بس تیز رفتار سے جارہی تھی کہ اچانک ہی اسٹیرنگ وہیل ڈرائیورکے قابو سے باہر ہو گیا۔

محکمہ ٹرانزٹ کے سربراہ کرنل جوز لوئس اساف نے بتایا کہ یہ بس بولیویا کے چوکیساکا ضلع میں سوکری شہر سے لا پاز کی طرف تیز رفتاری سے جا رہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں چھ فراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ زیادہ تر زخمیوں کو علاج کے لیے پوٹوسی کے دارالحکومت پوٹوسی منتقل کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *