Six die due to electrocution in UP's Bahraich district during Milad un Nabi processionتصویر سوشل میڈیا

بہرائچ: (اے یو ایس) اترپردیش کے بہرائچ میں اتوار کی صبح برآمد ہونے والے عید میلاد النبی کے جلوس میں شامل 6 عقیدت مندوں کوکرنٹ لگنے کی وجہ سے موت ہوگئی۔یہ واقعہ اترپردش کے بہرائچ ضلع میں پیش آیا جب عیدمیلاد کا جلوس میں شامل چاربچے اور دو مرد بجلی کی کرنٹ لگی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔دولوگ زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال میں داخل کیاگیا ہےیہ واقعہ بہرائچ ضلع کے نانپارہ علاقے کے بھگڑوا ماسو پور گاؤں میں پیش آیا۔

جلوس کی گاڑی میں لگی لوہے کی سلاخ ہائی ٹینشن بجلی کے تار سے ٹکرا گئی، جس سے اس میں کرنٹ دوڑنے لگا۔ اس کے بعد سات لوگ کرنٹ کی زد میں آ گئے۔ ان میں سے چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ ایک نے علاج کے لیے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا اور دوسرے کی اسپتال لے جانے کے بعد موت واقع ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا جلوس میں شامل افراد واپس لوٹ رہے تھے۔ اس حادثہ میں چوڑی کٹیا کے رہائشی 18 سالہ مراد، 17 سالہ تبریز، 18 سالہ چاند بابو کی موقع پر ہی موت ہو گئی باقی دو اسپتال میں دم توڑ گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ۔۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثہ پر سخت رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *