Six killed, 11 injured as truck rams into jeep in Rajasthanتصویر سوشل میڈیا

جے پور: راجستھان کے د وسا میں منگل کے روز ایک بھیانک سڑک حادثے میں6افراد ہلاک اور کم و بیش12افراد زخمی ہو گئے۔ ایک جیپ پر ٹرک الٹنے سے چھ افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے۔اے ایس پی بجرنگ سنگھ شیخاوت کے مطابق یہ حادثہ مہوا ۔منداور ہائی وے پر منڈاور تھانے کے تحت علاقے کے اوکروند گاؤں کے قریب برسانہ چوراہے پر پیش آیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹرک کولڈ ڈرنک کے کیریٹس سے لدا ا تھا۔مہوا اور منداور تھانوں کی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر امدادی کام شروع کر دیا۔

شیخاوت کے مطابق ہلاک شدگان کی لاشیں مہوا کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کا منداور اور مہوا کے اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ ان میں سے4زخمیوں کو جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جے پور ریفر کر دیا گیا ہے۔راجستھان میں رواں ہفتہ میں ہونے والا یہ دوسرا بھیانک سڑک حادثہ ہے اس سے قبل پھالودی ضلع کے کالرا گاو¿ن کے قریب ایک کار اور ٹریلر میں آمنے سامنے کی ٹکر میں ایک ہی کنبہ کے 6افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں تین خواتین شامل تھیں۔ٹکر اتنی شدید تھی کہ ہلاک شدگان میں سے پانچ کی جن کی شناخت 60سالہ الہٰ دین، 60سالہ شہریار خان، 40سالہ اینیا، 50سالہ کھٹو اور55سالہ امین نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *