کوئٹہ:(اے یو ایس ) پاکستان کی بری فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں دونوں پائلٹس سمیت 6 اہلکارہلاک ہوگئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا جو ضلع ہرنائی کے علاقے خوست کے قریب گر کر تباہ ہوا۔واقعے میں ہلاک پائلٹوں کی شناخت میجر محمد منیب افضل اور میجر خرم شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جب کہ دیگر میں نائیک جلیل، صوبیدار عبداالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل ہیں۔
فوجی بیان میں نہ تو یہ بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار کیوں اور کیسے ہوا اور نہ ہی علاقہ میں اپنی کاررواائی کے حوالے سے کوئی ذکر کیا۔اردو زبان میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے سانحہ پر اظہار غم و صدمہ اور ہلاک سپاہیوں کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔حزب اختلاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹروں کی حفاظت کے اقدامات میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
