Six killed as train runs them over in Andhra Pradesh’s Srikakulam districtتصویر سوشل میڈیا

امراوتی:(اے یو ایس) آندھرا پردیش کے سریکاکولم ضلع میں پیر کی دیر رات کونارک ایکسپریس کی زد میں آکر چھ لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ گوہاٹی جانے والی سپر فاسٹ ایکسپریس کے کچھ مسافر ریلوے ٹریک پر اترگئے تھے جب بٹوا گاو¿ں میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ٹرین کو روک دیا گیا تھا۔ مخالف سمت سے آنے والی کونارک ایکسپریس نے چھ افراد کو ٹکر مار دی تھی۔سریکاکولم کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جی آر رادھیکا نے فون پر کہا کہ اب تک ہم نے چھ لاشوں کی شناخت کرلی ہے۔

سرکاری ریلوے پولیس موقع پر پہنچ کر یہ معلوم کر رہی ہے کہ کوئی اور جانی نقصان تو نہیں ہوا ہے۔سریکاکولم ضلع انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ رات تقریباً 9 بجے جی سگدام اور چیپور پلی ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔ انہوں نے کہاکہکوئمبٹور-سلچار ایکسپریس کے کچھ مسافروں نے وشاکھاپٹنم۔ پالاسا مین لائن کے چین کھینچ کر ٹرین کو روک دیا۔محکمہ ریلوے کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے، اہلکار نے کہا کہ لوگوں نے دوسری طرف ٹریک پر دوڑنے کی کوشش کی۔ اسی دوران وہ بھونیشور – سی ایس ٹی ممبئی کونارک ایکسپریس سے متصل ٹریک پر آگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *