Six killed in 2 road accidents in Rajasthanتصویر سوشل میڈیا

جے پور: (اے یوایس): راجستھان کے بھرت پور اور اودے پور میں ہوئے دو سڑک حادثات میں کم از کم6افراد ہلاک اور درجن بھر زخمی ہو گئے۔ بھرت پور کے ڈیگ قصبے میں نگر روڈ پر ہوئے حدثے میں تین بچیوں سمیت ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے تین لڑکیوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک درجن بچے اور خواتین زخمی ہو گئیں۔موصولہ اطلاع کے مطابق یہ لوگ منگنی کے پروگرام میں حصہ لینے کے بعد اپنے گا¶ں گرسے واپس لوٹ رہے تھے کہ ہفتہ کی رات تھانے کے نزدیک ٹریکٹر ٹرالی پلٹ گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی کو جے سی بی سے سیدھا کرا کے زخمیوں کو نکالا۔ حادثے میں پرنسی (10) اور جھانوی (08) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ پوجا نے (18) اسپتال لے جاتے وقت راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ حادثے میں بارہ بچے، بچیاں اور خواتین زخمی ہو گئیں۔زخمیوں میں سے چار کو ڈیگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جب کہ آٹھ شدید زخمیوں کو آر بی ایم اسپتال بھرت پور میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اورانتظامیہ کے افسربھرت پورکے آربی ایم اسپتال پہنچے۔

ایک دوسرے واقعہ میں جو بیکاریا تھانے کے تحت علاقہ میں پیش آیا اس میں ایک ہی کنبہ کے تین افراد ہلاک ہو گئے۔موصول اطلاع کے مطابق یہ کنبہ احمد آباد سے آیا تھا اور ماو¿نٹ ابو کی سیر کر کے اودے پور جارہا تھا کہ ان کی گاڑی کا اسٹئیرنگ ڈرائیو ر کے قابو سے باہر ہو گیا اور حادثہ کا شکار ہو گئی۔ہلاک شدگان میں38سالہ روشالی اور اس کے والد اور والدہ شامل ہیں۔روشالی کا شوہر اور بیٹی شدید زخمی ہیں اور اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ان حادثات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری دلی تعزیت سوگوار اہل خانہ سے ہے۔ انہوں نے ایشور سے دعا کی کہ اس مشکل وقت میں ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *