Six policemen killed in Taliban attack in Paghmanتصویر سوشل میڈیا

کابل: افغانستان کے قومی دارالخلافہ کے مغرب میں پغمان ضلع کے قائد حیدر خان گاو¿ں میں طالبان حملہ میں کم از کم6پولس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ سلامتی ذرائع نے کہا کہ طالبان نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب میں تقریباً دو بجے حملہ کیا اور وہاں موجود سپاہیوں کو ہلاک کر نے کے بعد اسلحہ و دیگر فوجی سازوسامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

سلامتی ذرائع نے مزید بتایا کہ طالبان نے اس پولس چوکی کو نذر آتش کرنے کی بھی کوشش کی لیکن وہاں سلامتی دستوں کے بر وقت پہنچ جانے سے طالبان جنگجو فرار ہو گئے۔ لیکن فرار ہونے سے پہلے ان کی سلامتی دستوں سے تصادم بھی ہوا جس میں کچھ طالبان ہلاک بھی ہوئے ۔

ایک مقامی رہائشی رحیم اللہ نے بتایا کہ راکٹ بھی داغے گئے علاوہ ازیں اے کے 47-رائفلوں سے چلنے والی گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور مارٹر گولوں کی گھن گرج بھی سنی گئی۔اس نے یہ بھی کہا کہ یہ جھڑپ رات دو بج کر دس منٹ پر شروع ہوئی اور دو بج کر 50منٹ تک جاری رہی۔

پغمان کے ایک رہائشی نے بتایا کہ ہم سب خوف و دہشت سے کانپ رہے تھے اور ہم سب نے ایک کونے میں چھپنے کی کوشش کی۔ پغمان کے ہی ایک اور رہائشی نے بتایا کہ ہمارے علاقہ میں بھی فوج کی ایک ٹکڑی تعینات ہے اور علاقہ میں سلامتی کی صورت حال بہت کشیدہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *