Six tourists killed as bus from West Bengal overturns in Odishaتصویر سوشل میڈیا

بھونیشور: (اے یو ایس) اوڈیشہ کے گنجام ضلع کی کالنگا وادی میں ایک بس پلٹنے سے چھ سیاح ہلاک اور 45 دیگر زخمی ہوگئے۔یہ سیاح مغربی بنگال سے تعلق رکھتے تھے۔ہلاک ہونے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔45 زخمیوں میں سے 30 کو بھنج نگر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور 15 کی حالت نازک ہے، جنہیں برہم پور کے ایم کے سی جی میڈیکل کالج اور اسپتال لے جایا گیا ہے۔

ایم کے سی جی اسپتال نے کہا کہ یہاں داخل تمام 15 مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔ معلومات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سیاحوں کو لے کر یہ بس ہاوڑہ ضلع کے ادھم پور علاقے سے درینگباڑی سے مغربی بنگال واپس آرہی تھی ۔ بس میں کئی بچوں سمیت 60 سے زائد مسافر سوار تھے۔واقعہ کے بعد بھنج نگر پولیس نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم کچھ مسافروں کا کہنا ہے کہ حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *