Sixth Indian Ocean Conference to begin in Dhaka on Fridayتصویر سوشل میڈیا

ڈھاکہ:یہاں بنگلہ دیش کی میزبانی میں 12 تا 13 مئی چھٹی بحر ہند کانفرنس ( آئی او سی)منعقد ہو رہی ہے جس میں تقریباً 25 ممالک کے اعلیٰ سطحی سرکاری وفود اور ت ماہرین کی شرکت متوقع ہے۔وزیر اعظم شیخ حسینہ جمعہ کی صبح اس کانفرنس کا افتتاح کریں گی اور بعد میں مہمانوں کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کریں گی۔ اجلاس میں خطہ بحر ہند کے ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ شہریار عالم نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں ڈی 8، سارک اور بیمسٹیک کے نمائندوں سمیت تقریباً 150 غیر ملکی مہمان شرکت کریں گے۔

ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر جمعہ کو ڈھاکہ میں افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطبہ دیں گے۔بنگلہ دیش میں اپنے قیام کے دوران جے شنکر وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کریں گے۔ماریشس کے صدر پرتھوی راج سنگھ روپن اور مالدیپ کے نائب صدر فیصل نسیم آئی او سی میں شرکت کے لیے ڈھاکہ پہنچنے والے مہمانوں میں شامل ہیں۔کانفرنس کے چھٹے ایڈیشن کا انعقاد انڈیا فاو¿نڈیشن نے وزارت خارجہ، بنگلہ دیش اور ایس راجارتنم اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اشتراک سے کیا ہے۔ کانفرنس خطے کے اہم ممالک اور سمندری شراکت داروں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اورخطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی کے لیے علاقائی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے اور ان امکانات کو حقیقت کا روپ دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *