میڈرڈ: اسپین کی پولیس نے دارالحکومت میڈرڈ کے مضافات میں واقع فضائیہ کے ایک اڈے پر بھیجے گئے لیٹر بم کا بروقت سراغ لگا کر ایک بڑا حادثہ ٹال دیا۔ یہ لیٹر بم یوکرین کے سفارت خانے میں ایک لیٹر بم دھماکے کے ایک دن بعد ملا ہے جس میں ایک ملازم زخمی ہوا تھا۔اسپین میں واقع سفارت خانوں کو بھیجا جانے والا یہ چھٹا لیٹر بم تھا۔تازہ ترین واقعہ میں امریکی سفارت خانہ میں لیٹر بم کوصول ہوا۔ بدھ کو سفارت خانے میں اس وقت دھماکہ ہوا جب ایک ملازم نے سفیر کے نام ایک خط کھولا۔
اسپین کی وزارت داخلہ اور دفاع کے حکام نے بتایا کہ بدھ کی شام شمالی اسپین شہر زراگوزا میں ایک اسلحہ ساز فیکٹری سے دھماکہ خیز مواد پر مشتمل ایک اور پیکٹ ملاتھا جسے جمعرات کی علی الصبح پولس نے چیک کیا جو لیٹر بم ثابت ہوا۔ جس فیکٹری سے مکتوب موصول ہوا تھا وہ گرینیڈ لانچر تیار کرتی ہے جسے یوکرین کو بھی برآمد کیا گیا ہے۔پولیس نے ان دھماکا خیز مواد کو کنٹرول دھماکے سے تباہ کر دیا۔ زراگوزا اور سفارت خانے سے ملنے والے دونوں لیٹر بموں پر بھیجنے والے کا ای میل ایڈریس درج تھا۔ اس واقعے کے فورا بعد یوکرین کے وزیر خارجہ نے یوکرین کے تمام سفارت خانوں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔