Sixty eight prayers for women in the Holy Mosque definitionتصویر سوشل میڈیا

ریاض: (اے یو ایس ) سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے المسجد الحرام میں خواتین کے لیے 68 مصلے مختص کیے ہیں۔ 120 سے زیادہ نگراں خواتین چار شفٹوں میں خواتین کے لیے مختص مصلوں کی نگرانی پر مامور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے خواتین کے لیے مختص مصلوں کے حوالے سے بتایا کہ ’ان میں سے 20 مطاف کے صحن، شاہ فہد والی توسیع اور بیسمنٹ میں ہیں جبکہ 48 مصلے المسجد الحرام کی تیسری سعودی توسیع والی عمارت میں مختص کیے گئے ہیں‘۔

المسجد الحرام میں خواتین کو منظم شکل میں طواف، صفا ومروہ کی سعی اور عبادت کے انتظامات کرنے والے ادارے کی معاون سیکریٹری نوف محمد علی قحل نے بتایا کہ خواتین کو طواف، سعی اور نماز کے لیے مربوط انداز میں بھیجنے کا باقاعدہ پروگرام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *