قیف:مشرقی یوکرین کے علاقے لوہانسک میں ایک گاو¿ں کے اسکول پر روسی بمباری میں 60 کے قریب افراد کے مارے جانے کا خدشہ ہے گورنر سرہی گیدائی نے کہا کہ روسی افواج نے ہفتے کی دوپہر بلوہوریوکا کے اسکول پر بم گرایا جہاں تقریباً 90 افراد پناہ لیے ہوئے تھے، جس سے عمارت میں آگ لگ گئی۔گیدائی نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر لکھاکہ آگ تقریباً چار گھنٹے کے بعد بجھا دی گئی، پھر ملبہ صاف کر دیا گیا، اور بدقسمتی سے دو لوگوں کی لاشیں مل گئیں۔ملبے سے تیس افراد کو نکالا گیا، جن میں سے سات زخمی ہیں۔ عمارتوں کے ملبے تلے دب کر ساٹھ افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔
رائٹرز فوری طور پر اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکے۔یوکرین اور اس کے مغربی اتحادیوں نے روسی افواج پر جنگ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے، جس کی ماسکو تردید کرتا ہے۔تباہ شدہ جنوب مشرقی بندرگاہی شہر ماریوپول میں، اقوام متحدہ اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی ثالثی میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والے آپریشن میں وسیع و عریض سٹیل پلانٹ سے متعدد شہریوں کو نکالا گیا ہے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ہفتے کے روز دیر گئے ایک خطاب میں کہا کہ ازوسٹال سٹیل ورکس سے 300 سے زائد شہریوں کو بچا لیا گیا ہے اور حکام اب زخمیوں اور طبی عملے کو نکالنے کی کوششوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ یوکرائن کے دیگر ذرائع نے مختلف اعداد و شمار کا حوالہ دیا ہے۔
روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے ہفتے کے روز پلانٹ سے کل 176 شہریوں کو نکالنے کی اطلاع دی۔ایزوستل پلانٹ شہر میں یوکرائنی افواج کے لیے آخری ہولڈ آو¿ٹ ہے جس پر اب زیادہ تر روس کا کنٹرول ہے، اور بہت سے عام شہریوں نے اس کے زیر زمین پناہ گاہوں میں بھی پناہ لی تھی۔ یہ مشرقی اور جنوبی یوکرین کے بڑے حصوں پر قبضہ کرنے کی روسی کوششوں کے خلاف مزاحمت کی علامت بن گیا ہے۔
