Socio-political worker shot at by unknown gunmen in Rajouriتصویر سوشل میڈیا

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے کو ترانکہ علاقے میں منگل کی شب دیر گئے نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک سماجی کارکن کو گولیوں سے زخمی کر دیا۔ مجروح کارکن کی شناخت 36 سالہ رنجیت سنگھ ولد پریم سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کوترانکہ کے دراج گاو¿ں میں گذشتہ شب قریب بارہ بجے نامعلوم اسلحہ برداروں نے رنجیت سنگھ نامی ایک سماجی کارکن پر ان کی رہائش گاہ کے باہر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں وہ شدیدزخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کی رنجیت سنگھ کو اپنے اہلخانہ اور ہمسائیوں نے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں سے انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری ریفر کیا گیا۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *