Soldier, 2 terrorists killed in encounter in J&K's Shopianتصویر سوشaل میڈیا

سرینگر :(اے یوایس )جموں وکشمیر کے شوپیاں کے ونگام میں سلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں دو انتہاپسند ہلاک ہوگئے جبکہ ایک فوجی جوان شہید اور دوزخمی ہوگئے۔ شوپیاں کے وانگام میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں ہفتے کی شام کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔

اس سے پہلے جمعرات کو پولیس نے کشمیر کے لاوے پورہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے حملے میں شامل دہشت گرد تنظیم کے دو کارکنان کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ حملے میں دو اہلکاروں کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ کشمیر زون کے پولیس انسپکٹر جنرل وجے کمار نے جمعہ کو نامہ نگاروں کو بتایاکہ سری نگر اورباندی پورہ پولیس نے پوری رات کارروائی کی اور حملے میں شامل دو لوگوں کو گرفتار کیا’۔

سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں کے وانگام میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں ہفتے کی شام کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک مشتبہ جگہ کو محاصرے میں لینے کے دوران وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس کے بعد طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *