نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریت ترمیمی بل پر حزب اختلاف کے ہنگامے اور بل کی مخالفت کرنے والے دیگر عناصر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہ ان میں سے کوئی اس بات کو نہیں سمجھ سکتا اس بل کے توسط سے ہم نے لاکھوں افراد کی زندگی میں بدلاؤ لانے کا آغاز کر دیا ہے۔
ان سیاسی پارٹیوں پر جو بل کی شدومد سے مخالفت کر رہی ہیںزبردست حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پارٹیاں پاکستان کی زبان بول رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ سیاسی پارٹیاں شہریت ترمیمی بل پر وہ زبان بول رہی ہیں جو پاکستان بول رہا ہے۔
بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بل کو دفعہ370ختم کرنے کے حکومت کے فیصلہ کے مماثل قرار دیا۔اور کہا کہ اس بل سے مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنائے جانے کے باعث پڑوسی ممالک سے جو اقلیتی فرقوں کے افراد نقل مکانی کرکے ہندوستان آنے والوں کو مستقل راحت بہم پہنچے گئی۔
پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے اجلاس کے بعد کہا کہ ”وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ شہریت ترمیمی بل ایک تاریخی بل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بل کو مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنائے گئے لوگوں کے لیے سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ گذشتہ چھ ماہ میں ہم نے وہ کیا جس کے لیے ہم جیتے تھے۔
یہ ہمارا خواب تھا کہ ہم ملک کے لیے جئیں اور ملک کے لیے مریں۔اور گذشتہ چھ ماہ کے دوران ان سبھی خواب پورے ہوتے نظر آرہے ہیں۔