نئی دہلی: فلم ’ دبنگ 3‘ کی تشہیر کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیاہے کہ ’ مجھے پہلی بار پردے پر دیکھ میرے پاپا (شتر گھن سنہا)رونے لگے تھے۔
بامبے ٹائمز سے گفتگو میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا سے جب یہ پوچھا گیا کہ سال 2010کا ایک ایسا رد عمل جو آج بھی ان کے ساتھ ہے ؟ اس جواب میں سوناکشی سنہا نے کہا ’ مجھے فلم دبنگ میں آن اسکرین دیکھ میرے والد محتر م آب دیدہ ہو گئے تھے ،مجھے لگتا ہے کہ ایک والد اور بیٹی کے درمیان یہ سب سے جذباتی لمحہ تھا، اس طرح سے مجھے پردے پر دیکھنا ان کے لئے یہ بہت فخر کا لمحہ تھا۔
سونا کشی نے مزید کہا کہ ’ بہت سے لوگوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔ مجھے یاد ہے کہ اداکارہ رانی مکھرجی نے اداکار سلمان خان کو کال کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ لڑکی ( سوناکشی سنہا) فلم دبنگ کے ٹریلرمیں بہت جچ رہی ہے ۔
سوناکشی نے انٹرویو میں مزید کہا کہ ’ اس وقت مجھے بہت سارے فون کال آئے تھے، اس وقت مجھے کچھ سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ ہو کیا رہا ہے ،سب کچھ بہت جلد ی جلدی میں ہوگیا ، آج کے وقت میں کوئی ایکٹنگ کرنا چاہتا ہے تو وہ پہلے گرومینگ کرتے ہیں ، ورک شاپ لیتے ہیں، اداکاری ،ڈانس کلاسس لیتے ہیں، سبھی پوری طرح سے تیار ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے معلوم ہوتا کہ کیسے کیمرے اور پیپراجی کو فیس کرنا ہے ،سبھی کو پتہ ہوتا ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں ،مجھے تو کچھ پتہ ہی نہیں تھا کہ میں کیا کر رہی ہوں۔
(تصویریں انسٹا گرام )