نئی دہلی: حال ہی میں جے این یو میں ہوئے تشدد کے بعد طلبا کی حمایت کرنے کے لئے یونیورسٹی پہنچنے والی بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون کے 10منٹ کے خاموش احتجاج نے سوشل میڈیا سمیت پورے ملک میں تہلکہ مچا دیا ہے ۔

اداکارہ سوناکشی سنہا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کرکے دپیکا پڈکون اور جے این یو کی کھلی حمایت کی ہے۔

خیال رہے کہ سونا کشی سنہا سے قبل اداکارہ سورا بھاشکر ، سونم کپور باجواہ،کرتی سینن، شویتا ترپاٹھی، ریچا چڈھا، تاپسی پنو جیسی کئی دیگر اداکاراؤں نے جے این یو میں ہوئے واقعہ کے خلاف اپنا احتجاج درج کراچکی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’ چاہے آپ کسی بھی پارٹی کی حمایت کرتے ہوں لیکن کیا آپ تشدد کی حمایت کرتے ہیں؟ کیا زخمی طلبا اور اساتذہ کی تصاویر آپ کو بے چین نہیں کر رہی ہیں؟ ہم سب اسے ایسے ہی نہیں چلنے دے سکتے ہیں۔

سوناکشی نے مزید کہا لکھا ہے کہ ’ دپیکا پڈکون کو مبارک باد، اب ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ سکتے ، دپیکا کا وہاں جانا اور باقی لوگوں کا آواز اٹھانا تعریف کے قابل ہے ، یہ چپ رہنے کا وقت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ دپیکا گزشتہ روز جے این یو پہنچی اور زخمی طلبا سے ملیں ، وہیں دپیکا پڈکون کا یہ دورہ کچھ لوگوں کو ناگوار لگا اور انہوںنے ان کی فلم ’چھپاک ‘ کی جو 10جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنےگی، مخالفت شروع کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *