Sonu Sood on Why He Left Kangana Ranaut's Manikarnika: 80 Percent of My Scenes Were Chopped Offتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: اپنے بے باک انداز کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ کنگنا رناوت کی گزشتہ سال ریلیز ہوئی فلم ’ منی کرنیکا‘ میں مشہور اداکار سونو سود بھی نظر آنے والے تھے لیکن درمیان میں ہی سونو نے اس فلم سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

اب تقریباً ڈیڑھ سال بعد ا س فلم کو بیچ میں چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے سونو سود نے کہا کہ کنگنا نے فلم میں ان کے 80فیصد سین کاٹ دیئے تھے۔ خیال رہے کہ کنگنا کی یہ فلم بھی کافی تنازعات میں رہی تھی، پہلے تو اس فلم سے ڈائریکٹر کرش نے خود کو الگ کیا جس کے بعد خود کنگنا نے فلم منی کرنیکا کو ڈائریکٹ کرنے کا ذمہ اٹھایا، اس کے بعد اداکار سونو سود بھی اس فلم کو بیچ میں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

ایک انٹرویو میں سونو سود نے انکشاف کیا ہے کہ ’ میں کنگنا کو دکھی نہیں کرنا چاہتا ، وہ کافی وقت سے میری اچھی دوست ہیں ، لیکن میں اگر اس فلم کے بارے میں بات کروں تو ہم نے ’ منی کرنیکا‘ کا کافی حصہ شوٹ کر لیا تھا ، میں نے ڈائریکٹر سے پوچھا تھا کہ کیا ہمیں شوٹنگ کرنی پڑے گی تو انہوں نے کہا کہ اب وہ اس فلم کا حصہ نہیں ہیں، ایسا انہیں میل ملا ہے، جب اس بارے میں کنگنا سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ وہ اب اس فلم کو ڈائریکٹ کریں گی اور اس میں میں اسے سپورٹ کروں گی ، میں نے کہا ، میں تمہیں سپورٹ کروں گا لیکن ہمیں فلم کے ڈائریکٹر کو واپس لانا ہوگا کیونکہ اس فلم پر انہوں نے بہت محنت کی ہیں لیکن کنگنا نے میری بات نہیں مانی۔

سونو سود نے مزید کہا کہ ’ جب میں نے فلم کے سینز دیکھے تو پتہ چلا کہ جن سین کو میں نے نیرٹ کیا تھا وہ فلم میں ہے ہی نہیں، میرے 80فیصد سینز کٹ چکے تھے ، میں نے پھر کنگنا سے بات کی تو اس نے کہا کہ وہ اسے الگ طرح شوٹ کرنا چاہتی ہیں ، میں نے کہا کہ میں اس میں کنفرٹیبل نہیں ہوں کیونکہ میں نے پہلی والی کہانی اور ڈائریکٹر کے لئے ہاں کہا تھا، میں اس پروجکٹ میں کام نہیں کرنا چاہتا۔ اداکار سونوسود نے آگے کہا کہ انہوں نے اس فلم کو اپنے 4مہینے دیئے تھے، اس وقت کافی دکھ ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *