سنچورین:جنوبی افریقہ نے انگلستان کو پہلے ٹسٹ میچ میں 107رنز سے شکست دے کر چمپین شپ کے اب تک کھیلے گئے چار میچوں میں پہلا میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی موجودگی کا احساس دلادیا۔
ورنہ ابھی تک 2019-21کے لیے کھیل جانے والی عالمی ٹسٹ چمپین شپ کے اب تک وہ تینوں میچ ہار گئی تھی۔جنوبی افریقہ کی جیت میں وکٹ کیپر کینٹن ڈی کوک کی پہلی اننگز میں اور وان ڈیر دوسان کی داوسری اننگز میں شاندار ہاف سنچریوں اور پہلی اننگز میں ربادا اور فلانڈر کی اور پھر دوسری اننگز میں ربادا ، نورجے اور کیشو مہاراج کی تباہ کن بولنگ نے نمایان رول ادا کیا۔
پہلی اننگز میں ڈی کوک نے جنوبی افریقہ کے 284اسکور میں 95رنز کا تعاون دیا۔ جبکہ دوسری اننگز میںدوسان نے 67گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے51رنز کا اور نورجے نے 89گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے40رنز کا تعاون دیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلی اننگز میں فلانڈر نے 4اور ربادا نے 3وکٹ لیے جبکہ دوسری اننگز میں ربادا نے چار اور نورجے نے تین اور مہاراج نے دو وکٹ لیے۔
انگلستان کی جانب سے پہلی اننگز میں ڈینلی 50(9چوکے)اسٹوکس نے 35رنز بنائے۔جبکہ دوسری اننگز میں برنز نے 11چوکوں کی مدد سے84اور کپتان روٹ نے 8چوکوں کے ساتھ48رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں اسٹورٹ براڈ اور سام کورین نے 4,4اور دوسری اننگز میں آرچر نے5وکٹ لیے۔ ڈی کوک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔