South Korea, Iran set for working-level talks over frozen assetsتصویر سوشل میڈیا

سیول :(اے یو ایس)جنوبی کوریا کی یونہاپ خبر رساں ایجنسی نے ہفتے کے روز ایک باخبر ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر عائد امریکی پابندیوں کے تحت جنبی کویائی داالخلافہ سیول میں ایران کے منجمد اثاثوں پر برسوں سے جاری تنازع کے حل کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے جنوبی کوریا اور ایران اگلے ماہ مذاکرات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

ذرائع نے اپنی شناخت مخفی رکھتے ہوئے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اگر امریکا ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کرتا ہے تو ورکنگ گروپس منجمد ایرانی اثاثوں کی منتقلی پر بات چیت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکام پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد ایران سے تیل کی درآمد دوبارہ شروع کرنے کے امکان کے بارے میں مزید بات کر سکتے ہیں۔

جنوبی کوریا میں ایران کے منجمد اثاثوں کا تخمینہ امریکی پابندیوں کے تحت 7ارب ڈالر ہے جو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 2018 میں 2015 کے ایران جوہری معاہدے سے دستبرداری کے اعلان کے بعد دوبارہ عائد کی گئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *